مہمند ایجنسی میں فری سکول سکریننگ کا انعقاد

جمعرات 24 مئی 2018 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا کے زیر نگرانی آئی کئیر سروسز پروگرام فاٹا نے مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں جی پی ایس ساراشاہ، جی پی ایس اسلام گل، اقرب ڈاگ، جی پی ایس نوی کلے، جی پی ایس پڑانگ غر، جی پی ایس خٹکی شریف، جی پی ایس خادی کس، جی پی ایس شہید بانڈہ، جی پی ایس، جی پی ایس یکہ غنڈ، جی پی ایس کڑہ نمبر1، جی پی ایس سپارئی، جی پی ایس باز محمد کئیر، جی جی پی ایس ڈب کور،جی جی پی ایس یکہ غنڈ ،جی جی پی ایس سبحان خوڑ، جی جی پی ایس باز محمد کور، جی جی پی ایس شیر علی اقرب ڈاگ، جی جی پی ایس زردین کور، جی جی پی ایس صمد کور فیض محمد، جی جی پی ایس بنگلہ جمیل نمبر1، جی جی پی ایس شیر عالم سالئی، جی جی پی ایس فیض محمد، جی جی پی ایس شیر، جی جی پی ایس سُر بریج، جی جی پی ایس ظریف کور، جی جی پی ایس خٹکی شریف، جی جی پی ایس عاقل کور، جی جی پی ایس سید کورمہمند ایجنسی میں فری آئی سکریننگ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

جس میں آئی کئیر پروگرام کے ماہر آئی ٹیم نے پرائمری سکولوں میں طلباء وطالبات کے معائنہ کرکے 4279بچوں کو مفت ادویات فراہم کئے۔ جس میں 3341بچوں کو مفت ادویات دی گئی۔سکول کے اساتذہ اور علاقے کے غریب عوام نے ڈائریکٹر ہیلتھ پروگرام منیجر صاحبہ اور آئی کئیر پروگرام فاٹا کے پورے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اور آئندہ بھی ایسے سکریننگ کیمپوں کے انعقاد کی اپیل کی۔