وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میر ضیا اللہ لانگو نے جمعرات کو کوئٹہ کلب کے سبزہ زار پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور ارکان اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میر ضیا اللہ لانگو نے جمعرات کو کوئٹہ کلب کے سبزہ زار پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور ارکان اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،صوبائی وزراء میر عاصم کر دگیلو، شیخ جعفر خان مندوخیل ،طاہر محمود خان ،اراکین اسمبلی عبید اللہ بابت، انجینئر زمر ک خان اچکزئی،سابق رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو، وزیراعلی کے معاون خصوصی بلال کاکڑ،میر اورنگزیب کھیتران ،علائو الدین مری ، میر جمیل بزنجو،میر رامین محمد حسنی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین نے شرکت کی