سستے رمضان بازاروں میں اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی سی

جمعرات 24 مئی 2018 23:35

فیصل آباد۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ڈی سی سلمان غنی نے خبردار کیا ہے کہ سستے رمضان بازاروں میں اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر چیک لسٹ کے مطابق انتظامات میں کوئی کمی پائی گئی تو ڈیوٹی افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔انہوں نے یہ بات فوارہ چوک پیپلز کالونی ودیگر علاقوں میں قائم سستے رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں میں پھلوں‘سبزیوں‘کریانہ کی اشیاء اور گوشت کی دستیابی و قیمتوں کا جائزہ لیا اور بعض اشیاء کا اپنی نگرانی میں وزن بھی کرایا۔انہوں نے شکایت رجسٹر چیک کئے اور لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا.انہوں نے سستی چینی اور سستے آٹے کی فروخت کے ریکارڈ کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ معیاری اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہمی ان بازاروں کی خاصیت ہے جس کا تسلسل اختتام ماہ تک جاری رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خریداری کیلئے آئے ہوئے صارفین سے بھی ملاقات کی اور ان سے بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیاراور عام بازار سے قیمت کے فرق کے بارے میں درہافت کیا۔.ڈپٹی کمشنر نے بازاروں کے انچارجز سے کہا کہ وہ باقاعدگی سے سٹالز کا وزٹ کرکے کوالٹی کی اشیاء کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :