تھانہ سہالہ کی حدود میں زمین کے لین دین میں ادائیگی کے باوجود زمین ٹرانسفر نہ کروانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 24 مئی 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) تھانہ سہالہ کی حدود میں زمین کے لین دین میں تیس کروڑ سے زائد کی ادائیگی کے باوجود زمین ٹرانسفر نہ کروانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

فضل انعام نے سہالہ پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ زمین کے لین دین کے سلسلے میں زاہد، مطیع اور ان کے ساتھی نے تیس کروڑ سے زائد رقم وصول کی اب زمین ٹرانسفر نہ کروا رہے ہیں اور نہ ہی رقم واپس کر رہے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :