کون بنے گا آئی پی ایل چیمپئن فیصلہ پرسوں ہوگا، آئی پی ایل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

جمعہ 25 مئی 2018 10:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ 2018ئ کا چیمپئن کون بنے گا کا فیصلہ پرسوں اتوار کو ہوگا۔ انڈین پریمیئر لیگ فیٖصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ چنائی سپر کنگز کی ٹیم لیگ کے فائنل میچ کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور لیگ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

لیگ کا فائنل پرسوں اتوار کو واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا۔ چنائی سپر کنگز کی ٹیم لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ چنائی سپر کنگز کی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے اور وہ پر امید ہے کے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت کر ہیٹرک مکمل کرے گی۔ چنائی سپر کنگز کی ٹیم اس سے قبل 2010ء کے آئی پی ایل فائنل میں ممبئی انڈینز کی ٹیم کو 22 رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ آئی پی ایل کا فاتح بنی تھی اس کے بعد 2011ء میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کو 58 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ آئی پی ایل کی فاتح بنی تھی۔

(جاری ہے)

چنائی سپر کنگز کی ٹیم لیگ کی تاریخ میں چار مرتبہ رنراپ بھی رہ چکی ہے۔ چنائی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں اور تیسری مربتہ آئی پی ایل چیمپئن بننے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں کوئی بھی ٹیم ہوئی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انکی ٹیم نے فائنل میچ کے لئے مکمل تیاری کر رکھی ہے اور ٹیم فائنل کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ (کل) اتوار کو واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا7 مئی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :