قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئی13 جولائی کو بھارت روانہ ہوگی

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 13 جولائی کو بھارت روانہ ہوگی۔ عالمی جونیئر سکواش ٹورنامنٹ 17 سے 29 جولائی تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں جونیئر کھلاڑی جن میں عباس زیب، عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت، اسداللہ اور فرخان ہاشمی شامل ہیں۔ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ عالمی جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں24 سے زائد ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :