مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر فوری طور پر مستقل بنیادوں پرڈائریکٹوریٹ جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ میں تقرریاں و تبادلے کردیئے

جمعہ 25 مئی 2018 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر فوری طور پر مستقل بنیادوں پرڈائریکٹوریٹ جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ کے دواسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن / انفارمیشن آفیسرز (بی ایس۔ 17 ،بی ایس۔

(جاری ہے)

18 پرسنل)ضابطہ خان اورامجد علی شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ( بی ایس۔ 18 )کے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی ہے ۔ ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال کے لئے آزمائشی بنیادوں پرکام کریں گے۔ اس امر کااعلان محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :