جاپان میںدھوکہ دہی اور دیگرالزامات پر تقریباً 10 ماہ قید کے بعد نجی اسکول کے سربراہ اور انکی اہلیہ ضمایت پر رہا

ہفتہ 26 مئی 2018 09:30

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) اوساکا میں قائم ایک اسکول کے منتظم ادارے کے سابق سربراہ اور اٴْن کی اہلیہ کو دھوکہ دہی اور دیگرالزامات پر تقریباً 10 ماہ قید میں رکھے جانے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔یاسٴْونوری کاگواِکے جو کہ موری تومو گاکٴْوئن کو چلاتے تھیاور اٴْن کی اہلیہ جٴْنکو نے اطلاعات کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کا زرِ ضمانت ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہیں ایک پرائمری اسکول سے متعلق اعانتوں میں حکومت سے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام پر گزشتہ جولائی کے اواخر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مذکورہ اسکول گزشتہ سال اپریل میں کھولے جانے کا منصوبہ تھا۔حزبِ اختلاف کی جماعتیں نئے اسکول کیلئے سرکاری ملکیتی زمین کا پلاٹ فروخت کرنے کے معاملے پر وزیرِاعظم شِنزو آبے کی حکومت پر ایک سال سے زیادہ عرصے تنقید کرتی رہی ہیں۔ آبے نے اِس الزام کی تردید کی ہے کہ اٴْن کا یا اٴْنکی اہلیہ کا فروخت سے کوئی تعلق تھا۔

متعلقہ عنوان :