امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی

ہفتہ 26 مئی 2018 10:30

امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی جس کی وجہ عالمی سطح پر بالخصوص امریکا و شمالی کوریا کے صدور کے درمیان ملاقات بارے غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

وال سٹریٹ بزنس میں ڈوو جونز اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکسوں میں کمی جبکہ نصدق انڈیکس میں اضافہ ہوا۔نیویارک کا ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 0.2 فیصد گر کر 24751.44 پوائنٹ پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس بھی کمی کے ساتھ 2721.26 پوائنٹ پر بند ہوا۔نصدق کمپوزٹ انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 7435.85 پوائنٹ پر بند ہوا۔