امریکی شہر اکلوہاما میں مسلح شخص کی ریستوران میں داخل ہو کر فائرنگ ،دوزخمی

مسلح شخص کو ایک دوسرے شہری نے گولی مار کر ہلاک کر دیا،مزید تفتیش کی جا رہی ہے،مقامی پولیس

ہفتہ 26 مئی 2018 14:00

اکلوہاماسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) امریکی شہر اکلوہاما میں ایک پستول بردار شخص نے ایک ریستوران میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں ریستوران میں موجود دو افراد زخمی ہو گئے، جب کہ اس مسلح شخص کو ایک دوسرے شہری نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق مقامی پولیس نے بتایاکہ اس واقعے میں دو خواتین زخمی ہوئی ہیں، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی جان خطرے میں نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد یہ حملہ آور ریستوران سے نکلا تو ہینڈ گن کے حامل ایک دوسرے شہری نے اسے نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔