کلائی میں فریکچر، بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

نوجوان بلے باز4 سے 6 ہفتے تک دستیاب نہیں ہوں گے ،ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ کی گفتگو

ہفتہ 26 مئی 2018 16:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کلائی میں چوٹ لگنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ،ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ کے مطابق نوجوان بلے باز کو 4 سے 6 ہفتے تک دستیاب نہیں ہوں گے ،بابراعظم کی ایکسرے رپورٹ میں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے ،بابر اعظم بین اسٹوکس کی گیند کلائی پر لگنے کے باعث لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد پیش آیا جب بین اسٹوکس کی 85 کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی ایک گیند نوجوان بلے باز کی کلائی پر لگی۔بابر اعظم جھک کر اس گیند کو چھوڑنا چاہتے تھے تاہم بال قدرے نیچی رہی اور ان کی بائیں کلائی پر جا لگی جس کے بعد پہلے گرائونڈ میں ان کو طبعی امداد فراہم کی گئی البتہ درد کی شدت کے پیش نظر انہیں گرانڈ سے باہر جانا پڑا۔بابر اس وقت 68 رنز بیٹنگ کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :