ٹرمپ نے چین کو ملاقات کی منسوخی کا ذمہ دار قرار دے دیا

اتوار 27 مئی 2018 09:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریاکے رہنما کے دورہ چین کے بعد واشنگٹن کے مقابلے میں لہجے میں تبدیلی آئی ہے اور اسی وجہ سے امریکا اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کی ملاقات منسوخ ہوئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بھی حالات میں تبدیلی چاہتا ہے لیکن اچانک کچھ واقعات پیش آئے جن کے باعث اس کا مئوقف مزید سخت ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نیٹو کے حکام نے بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کے دورہ چین کے بعد سے کم جونگ ان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے اور نیٹو اس صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ شمالی کوریا نے حالیہ چند روز کے دوران متعدد بار امریکی نائب صدر مائک پینس سمیت دیگر امریکی حکام کی سرزنش کی ہے اور انہیں احمق قرار دیا ہے جس وجہ سے پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔