وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گلگت پہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے

اتوار 27 مئی 2018 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گلگت پہنچ گئے ہیں ، وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورہ کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اسکے علاوہ وزیر اعظم علاقہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے جن میں گلگت تا نلتر روڈ کی اپ گریڈیشن ، سول سیکرٹریٹ کی تعمیر کے پہلے مرحلہ اور گلگت بلتستان اسمبلی کی عمارت کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق وزیراعظم اپنی آمد کے فورا بعد گلگت کے چنار گارڈن میں یادگار شہدا پر حاضری دیں گے جہاں وہ یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور گلگت بلتستان کی آزادی کی جنگ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کریں گے۔گلگت بلتستان انتظامیہ نے وزیراعظم کے دورے کے موقع پر جامع انتظامات کئے ہیں۔