چین کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں نمایاں کردار کا عزم

اتوار 27 مئی 2018 14:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) چین میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے حال ہی میں ایک قومی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ملک میں پائیدار توانائی کی ترقی کے حوالے سے فعال تنظیم انرجی فاونڈیشن چائنا کے صدر زو جی نے اس حوالے سے کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں ایک بڑا کردار ادا کرنے کی توقع رکھتا ہے اور مذکورہ اجلاس کے دوران قومی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے سمت واضح کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اجلاس چین کی گرین ترقی کی رفتار کو تیز کرے گا اور ایک ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تشکیل میں معاونت فراہم کرے گا۔ زو جی نے کہا کہ اجلاس کے دوران واضح کیا گیا ہے کہ چین موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایک قومی منصوبے پر عمل درآمد کرے گا اور ایک شفاف ، موزوں اور باہمی مفاد پر مبنی عالمگیر موسمیاتی تبدیلی، انتظامی نظام کی ترقی کو فروغ دے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چین میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں کارکردگی کی بہتری سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس میں مارچ میں متعارف کروائی جانے والی دستوری اصلاحات نمایاں ہیں۔ان اصلاحات کی بدولت یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ چین میں فضائی آلودگی اور گرین ہائوس گیسوں کے اخراج پر قابو پانے ، چین کے ترقی کے ماڈل اور اقتصادی ساخت کی ترقی ، ترقی کے معیار میں بہتری ،ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دینے اور گرین روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :