ایرانی فضائی کمپنیوں پر نئی امریکی پابندیاں

اتوار 27 مئی 2018 14:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی فضائی کمپنیوں اور ان سے وابستہ کاروباری اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ نے 2 فضائی کمپنیوں ماہان ائیر اور معراج ائیر سے وابستہ اداروں کے علاوہ 2ایرانیوں اور ایک ترک پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں۔امریکی وزیر خزانہ اسٹوین ٹی نوشین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے جن سہولت کار اداروں اور افراد پر پابندیاں عاید کی ہیں اور انھیں بلیک لسٹ قرار دیا ہے، وہ ایران کی فضائی کمپنیوں کو فاضل پرزہ جات اور خدمات مہیا کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :