حکومت دیہی علاقوں میں سیوریج سسٹم مہیا کرنے کے اقدامات کرے ،ثناء اللہ اختر

اتوار 27 مئی 2018 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ حکومت دیہی علاقوں میں سیوریج سسٹم مہیا کرنے کے اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ مذکورہ سہولت نہ ہونے کی وجہ سے عوام انفرادی طور پر زمین میں گھڑے کھود کر سیوریج اس میں ڈالتے ہیں جس سے زیر زمین پانی آلوہ ہونے سے پانی کے کنویں گندے پانے کے جوہڑ بن رہے ہیںاور صاف پانی نہ ملنے سے عوام الناس کی صحت و سلامتی کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے - انہوں نے کہا آج کل دیہی علاقوںمیں تعمیر ہونے والے مکانات میں بیت الخلا کی تعمیر معمول بن گیاہے مگر سیوریج کے پانی کی نکاسی اور ٹھکانے لگانے کا سوائے زیر زمین گھڑے میں ڈالنے کے کوئی اور انتظام نہیں ہوتااور اس عمل سے زیر زمیں پانی آلودہ اور پینے کے لیے استعمال نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ حکومت دیہی علاقوں میںسیویج سسٹم کی تعمیر کے لیے الگ سے محکمہ یا ادارہ قائم کرے تاکہ نکاسی سیوریج کا انتظام ہونے سے زیر زمین پانی کو آلودہ ہونے سے محفوظ کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :