احسن خان جعلی فیس بک اکائونٹس سے پریشان

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) معروف اداکار احسن خان کو جعلی فیس بک اکائونٹس نے پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار احسن خان کا فیس بک اکائونٹ نامعلوم افراد نے ہیک کر لیا تھا جس کے بعد انکے متعدد جعلی فیس بک اکائونٹس سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے باعث احسن خان ذہنی طور پر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک اس بارے میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ کو درخواست نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :