فاٹا پشتونخوا انضمام کو خوش آئند اور ملک کے اندر وحدت کی تشکیل میں پہلا قدم،نظام الدین کاکڑ

پشتونوں اور مذہب کے نام پر قوم کو دھوکہ نہیں دے، عوام پر انکے حقیقی چہرے عیاں ہوچکے، صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی

اتوار 27 مئی 2018 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی نے فاٹا پشتونخوا انضمام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ملک کے اندر ایک وحدت کی تشکیل میں پہلا قدم قرار دیا اور اب پارٹی قیادت یہاں کے پشتون بیلٹ اور پشتونخوا انضمام کیلئے اپنی سیاسی آئینی و جمہوری جدوجہد کو اولیت دیگی انہوں نے پشتون اولس تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم اور تاریخی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبے بھر میں فاٹا پشتونخوا انضمام بارے جشن ، ریلیاں ، ثقافتی اتنڑ اور آتش بازی کے مظاہرے جاری ہیں گزشتہ روز ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام مشعل برادری ریلی نکالی گئی اور شہر کے وسط میں جلسہ منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع قلعہ سیف اللہ کے صدر حاجی ہدایت اللہ کاکڑ، تحصیل مسلم باغ جنرل سیکرٹری عبدالغنی درانی، مراد خان کاکڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریز دور کے کالے نشان ایک ایک کرکے ختم کردم لینگے آج آفسوس ان جماعتوں کے قائدین پر ہے جو پشتونوںکے اتحاد و اتفاق میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں لیکن آج پشتونوں پر انکے حقیقی چہرے عیاں ہوچکے ہیں اور اب وہ مزید پشتونوں کے نام اور مذہب کے نام پر قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتے مسلم باغ میں بھی عوامی نیشنل پارٹی پشتون ایس ایف نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فاٹا پشتونخوا انضمام کے حق میں مشعل برادر جلوس اور آتش بازی کا مظاہرہ اور ڈھول کی تھاپ پر ملی اتنڑ پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :