صوبائی وزیر قانون ماڈل بہشتی قبرستان سمن آباد کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر دعائیہ تقریب میں (آج) شرکت کریں گے

اتوار 27 مئی 2018 23:20

فیصل آباد ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں آج سوموار 28 مئی کی شام ماڈل بہشتی قبرستان سمن آباد کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پرمنعقد ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سوا تین کروڑ روپے کی لاگت سے بہشتی قبرستان سمن آباد کو ماڈل بنانے کے لئے اس میں وسیع جنازہ گاہ ‘ وضو خانہ ‘ ٹائلٹس بلاک کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی کاموں کو مکمل کیا گیا ہے ۔ دعائیہ تقریب میںحلقہ کی یونین کونسلز کے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین ‘ کونسلرز ‘ پارٹی کارکن اور دیگر عمائدین علاقہ بھی شریک ہونگے ۔ اس موقع پر افطاری کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :