رائل بینک آف کینیڈا اور ٹورانٹو ڈومینین بینک کودوسری سہ ماہی میں توقع سے زیادہ منافع

پیر 28 مئی 2018 12:00

رائل بینک آف کینیڈا اور ٹورانٹو ڈومینین بینک کودوسری سہ ماہی میں توقع ..
اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پیکینیڈا کے دوبڑے بینکوں ’’ رائل بینک آف کینیڈا ‘‘ اور ’’ ٹورانٹو ڈومینین بینک ‘‘ کا رواں کاروباری سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ان کا خالص منافع توقع سے زیادہ رہا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران کینیڈا کے سب سے بڑے بینک آر بی سی کی آمدنی 11 فیصد اضافے کے ساتھ 2.06 کینیڈین ڈالر فی شیئر رہی جس کی بڑی وجہ اس کے ویلتھ مینجمنٹ بزنس میں بہتری ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ سہ ماہی کے دوران اس کا خالص منافع 3.1 ارب کینیڈین ڈالر رہا جو 2017 ء کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔اس میں پرسنل اینڈ کمرشل بینکنگ کے شعبے کی آمدنی 1.46 ارب کینیڈین ڈالر بھی شامل ہے جو 2017 ء کے اسی عرصے کی نسبت 7 فیصد زیادہ ہے جو اس شعبے کی بہتری کی عکاس ہے۔

(جاری ہے)

سہ ماہی کے دوران بینک کے ویلتھ مینجمنٹ کے شعبے کی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد اضافے کے ساتھ 537 ملین کینیڈین ڈالر رہی جس کی بڑی وجہ امریکا میں ٹیکس اصلاحات سے ہونے والا فائدہ ہے۔

دوسری جانب ٹورانٹو ڈومینین بینک کا کہنا ہے کہ سہ ماہی کے دوران اس کی ایک آئٹم چھوڑ کر فی شیئر آمدنی 1.62 کینیڈین ڈالر رہی ، 2017 ء کی اسی سہ ماہی کے دوران اس کی فی شیئر آمدنی 1.34 کینیڈین ڈالر رہی تھی۔ماہرین نے سہ ماہی کے دوران فی حصص آمدنی 1.50 کینیڈین ڈالر رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ایک آئٹم کو چھوڑ کر بینک کی کل آمدنی 3.06 ارب کینیڈین ڈالر رہی جبکہ 2017 ء کے اسی عرصے میں اس کی آمدنی 2.56 ارب کینیڈین ڈالر رہی تھی۔آمدنی میں اضافے کی اہم وجہ ملک میں صارفین بزنس سے ہونے والی آمدنی میں 17 فیصد اضافہ ہے جس کی کل مالیت 1.83 ارب کینیڈین ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :