محمد صلاح انجری کے باوجود ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کیلئے پر عزم

پیر 28 مئی 2018 15:02

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) مصر کے سٹار فٹ بالر محمد صلاح انجری مسائل کے باوجود آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کیلئے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

صلاح یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ میں ریال میڈرڈ کے خلاف فائنل کے دوران مخالف کھلاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں میچ سے باہر ہونا پڑا تھا۔ انجری کے باعث ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی۔ محمد صلاح نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ لوگوں کی محبت اور سپورٹ ہی میری طاقت ہے، میں میگا ایونٹ سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ آپ دعا کریں میں ملک کی نمائندگی کیلئے پر عزم اور پرجوش ہوں۔

متعلقہ عنوان :