وفاقی وزیر اکرم درانی کی جے یوآئی کے مظاہرین پر لاٹھی چارج کی مذمت

پیر 28 مئی 2018 16:09

وفاقی وزیر اکرم درانی کی جے یوآئی کے مظاہرین پر لاٹھی چارج کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) وفاقی وزیربرائے ہائوسنگ اینڈورکس اکرم خان درانی نے کہاہے کہ خیبرپختونخواسمبلی کے سامنے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پرامن مظاہرین پروزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کی ہدایات کے مطابق لاٹھی چارج اورآنسوگیس کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ نے پرامن مظاہرین کے آوازکوبزورشمشیردباناچاہاجس کاہرفردپروزورمذمت کررہاہے ہے۔دھرنے دینے والوںکے ساتھ توکبھی ایسابرتائونہیںکیاگیاجوبرتائوحقوق مانگنے والوںکے ساتھ تحریک انصاف کی حکومت میںکیاگیا۔