میزو نے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن Flyme OS 7 جاری کر دیا

پیر 28 مئی 2018 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) کنزیومر الیکٹرانکس اور سستے موبائلز میں صنعتی موجد میزو نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن Flyme OS 7 جاری کر دیا ہے۔ میزو نے Flyme OS 7 میں یوزر انٹرفیس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے بعض سمارٹ فیچرز بالخصوص چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی اور دیگر بہت سی خصوصیات شامل کی ہیں۔ یہ نیا آپریٹنگ سسٹم نئے موبائل فونز میں دستیاب ہوگا جبکہ بہت سی پرانی ڈیوائسز کو بھی اس پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Flyme OS 7 تقریباً 300 سے زائد نئے فنکشنز اور 1300 آپٹمائزیشنز پر مشتمل ہے۔ میزو نے نئے فیس ان لاک کے لئے لانچر میں معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ میزو سمارٹ فونز میں فنگر پرنٹ ریڈرز کی طرح تیزی سے 0.1 سیکنڈ میں کام کرتا ہے۔ کیمرے بھی اضافی اپ ڈیٹس حاصل کریں گے جس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی بیوٹی موڈ) کے ساتھ بغیر دھبوں کے سکن کو درست کیا جا سکتا ہے اور یہ عمر، عوامل اور سکن کی قسم کی بنیاد پر بذات خود ایڈجسٹ ہوگی جو فوری طور پر کام کرے گی لہذا صارفین اسے ویڈیو کالز میں بھی استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انتہائی قیمتی خصوصیت ’’فیس بیک ٹریک‘‘ ہے جس میں کیمرہ متعدد تصاویر لیتا ہے اور صارف کو ہر چہرے کیلئے بہتر اظہار کے انتخاب کے قابل بناتا ہے۔ اے آئی تھیم OneMind v2.0 کے ساتھ کام کر رہا ہے جس میں صارف کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے زیادہ بہتر کام کر رہا ہے اور عمومی طور پر صارف کے تجربہ کو بڑھاتا ہے۔ Flyme OS 7 ایپلی کیشن کو ایک چھوٹی فلوٹنگ ونڈو پر چلا سکتا ہے جو بعض ایپلی کیشنز کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ کے تجربہ کو بہتر بنائے گا۔

یہ نوٹ کرنا چاہئے کہ آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن یوزر انٹرفیس (یو آئی) میں نوٹیفیکیشن اور نئے اینی میشنز بھی فراہم کرتا ہے۔ لانچر میں تمام ایپلی کیشنز حروف تہجی کے اعتبار سے دیکھی جا سکتی ہیں اور صارف ان کی جگہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ ایک نیا نائٹ موڈ کسی بھی ایپلی کیشن میں فعال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ارد گرد صارف کو ڈھونڈنے اور سایہ کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے زیادہ بہتر ہے۔

Flyme OS 7 میں ایپ انڈیکس کی سہولت بھی دی گئی ہے جو کسی بھی ایپلی کیشنز کی تلاش میں زیادہ معاون ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ سمارٹ فون ایپلی کیشنز کو سمال فلوٹنگ ونڈو میں چلایا جا سکتا ہے جو بعض ایپلی کیشنز کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ کے تجربہ کو بہتر بنائے گی۔ Flyme OS 7 ایک نئے ڈیٹا ریسورس فیچرز سے لیس ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں صارفین اپنے فون ڈیٹا کو بچانے کیلئے ریکوری کا استعمال بھی کر سکتے ہیں اور ٹوٹی ہوئی سکرین کے فون ڈیٹا کے حصول کیلئے کسی دوسرے شخص کے فون سے میسجز بھیجے جا سکتے ہیں۔

میزو کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر رابطے کے مقصد کیلئے تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں مواصلاتی ٹیکنالوجی نے ترقی کی ہے۔ میزو کے سمارٹ فونز کی کسٹمائزڈ صارف تجربہ کیلئے ان کی ضرورت، اعلیٰ کارکردگی اور سستے نرخوں پر بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کافی عرصہ سے گونج ہے۔

متعلقہ عنوان :