فرنچ اوپن ،دفاعی چیمپئن اوسٹاپنکوپہلے راونڈ میں اپ سیٹ کا شکار

وینس ولیمز کی بھی چھٹی ،سلون اسٹیفنز اورالیناسویٹلونا اور گریگردمیتروف اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

پیر 28 مئی 2018 21:00

فرنچ اوپن ،دفاعی چیمپئن اوسٹاپنکوپہلے راونڈ میں اپ سیٹ کا شکار
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) ٹینس گرینڈسلیم فرنچ اوپن کی دفاعی چیمپئن اوسٹاپنکوپہلے راونڈ میں اپ سیٹ شکست کا شکار ہوگئیں۔وینس ولیمز کی بھی چھٹی سلون اسٹیفنز اورالیناسویٹلونا اور گریگردمیتروف اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔پیرس کے رولینڈ گیروس ٹینس ایرینا میں سیزن کیدوسرے گرینڈسلیم فرنچ اوپن کا آغاز سنسنی خیزانداز سے ہوا۔

(جاری ہے)

جب ورلڈ نمبر66 کیٹریناکوزلووا نے دفاعی چیمپئن لٹویا کے اوسٹاپنکو کواپ سیٹ شکست دیدی۔ اوسٹاپنکو7-5اور6-3 کے اسکور کی شکست کے بعدمقابلے سے باہرہوگئیں۔چین کی کیونگ چانگ نے امریکی وینس ولیمز کو6-4اور7-5 سے ہراکراپ سیٹ کردیا۔امریکا کی سلون اسٹیفنز نے ڈچ ارانزا رس کو6-2اور6-0 سے آٹ کلاس کردیا۔یوکرین کی الیناسویٹلونا نے آسٹریلیا کی الجا تیملووچ کے خلاف 7-5 اور6-3سے فتح پائی۔مینز سرکٹ میں بلغاریہ کے گریگر دمیتروف نے مصری کوالیفائی محمد صفوت کو6-1 ،6-4 اور7-6سے شکست دیدی۔

متعلقہ عنوان :