کامیڈی کا طوفان لیے ہالی ووڈ کرائم فلم اوشینز 8 کا ٹریلرجاری کردیا گیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 8جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 29 مئی 2018 11:50

کامیڈی کا طوفان لیے ہالی ووڈ کرائم فلم اوشینز 8 کا ٹریلرجاری کردیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ کامیڈی کا طوفان لیے ہالی ووڈ کرائم فلم اوشینز 8کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گیری روس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مشہور زمانہ فلم سیریز اوشینزکا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو نیو یارک کے مشہو ر میٹ گالا میں صدی کی سب سے بڑی چوری کی واردات کرنے کیلئے اپنی ٹیم بناتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں سینڈرا بلوک،ریحانہ،کیت بلینکٹ،اینا ہتھاوے،سارہ پالسن،منڈے کیلنگ اور ڈیمین لیوس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جارج کلونی کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 8جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :