سکینڈل کوئین میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح ‘عدالتی فیصلہ آتے ہی میرا کی والدہ‘ والد‘ بہن بھائی‘ امریکا میں مقیم سسر اور کیپٹن نوید نے اپنے فون بند کر دئیے

منگل 29 مئی 2018 17:49

سکینڈل کوئین میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح ‘عدالتی فیصلہ آتے ہی میرا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) سکینڈل کوئین میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح کا عدالتی فیصلہ سامنے آتے ہی میرا کی والدہ، والد، بہن بھائی، امریکا میں مقیم سسر اور کیپٹن نوید نے اپنے فون بند کر دیے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر لمحہ بہ لمحہ خبریں پھیلانے والی اداکارہ میرا کی فیملی کو عدالتی فیصلے نے خاصا پریشان کردیا ہے۔ دوسری جانب کیپٹن نوید کو بھی بیوی کے پہلے نکاح کی وجہ سے مسائل کا سامنا شروع ہوچکا ہے۔ یہی نہیں فیملی اور قریبی حلقوں کی تنقید کے باوجود میرا نے مزید قانونی جنگ لڑنے کیلیے ماہر قانون سے مشاورت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :