ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ جیتنے کی امیدوں کیلئے بڑا دھچکا ہے، اوٹس گبسن

منگل 29 مئی 2018 19:32

ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ جیتنے کی امیدوں کیلئے ..
جوہانسبرگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) جنوبی افریقن ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے حیران کر دیا تھا اور یہ پروٹیز کی آئندہ برس ورلڈ کپ جیتنے کی امیدوں کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ ویلیئرز نے آئی پی ایل ختم ہونے کے فوراً بعد اچانک انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میری ویلیئرز سے بات ہوئی تھی، انہیں مطمئن کرنے کی کافی کوشش کی لیکن میں ان کے ذہن کو بدل نہ سکا، انہوں نے کہا کہ ویلیئرز کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے مجھے حیران کر دیا تھا، وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور میرے خیال میں ابھی ان میں مزید کرکٹ باقی تھی اور بلاشبہ یہ پروٹیز ٹیم کیلئے بھی ایک بڑا دھچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :