چارسدہ ،ْ میت دفنانے کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ،ْ ایک زخمی

منگل 29 مئی 2018 19:34

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) چار سدہ میں میت دفنانے کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چارسدہ میں میت دفنانے کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔چارسدہ کے علاقے ہری چند میں میت دفنانے کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان تصادم ہوا ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو جمال آباد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔