پاکستان کی ترقی کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے،صدرلاہورچیمبر

منگل 29 مئی 2018 22:16

پاکستان کی ترقی کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے،صدرلاہورچیمبر
لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتیں متاثر ہوں ۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ایسے میں جب صنعت و تجارت اور معیشت کے لیے بہت سے چیلنجز ہیں اور نگران حکومت سسٹم سنبھالنے جارہی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے، یہ صنعتوں کا اہم خام مال ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان کی نشوونما کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوجائے گا کیونکہ ٹریکٹروں، ٹیوب ویلوں، ہارویسٹرز اور دیگر زرعی مشینری میں ہائی سپیڈ ڈیزل بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے تھرمل جنریشن کی لاگت بھی بڑھ جائے گی جس سے صنعتی شعبے متاثر ہوگا۔