حبیب الرحمن ایڈووکیٹ کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل حیدرآباد مقرر کردیا گیا

منگل 29 مئی 2018 22:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) محکمہ قانون نے مجاز اتھارٹی کے حکم سے حبیب الرحمن ایڈووکیٹ کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل حیدرآباد مقرر کیا ہے۔ ان تقرری متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت ہوئی ہے۔ یہ مذکورہ حکم فوری نافذ العمل ہے۔