پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے وفد کا انڈین کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ڈی جی ریئر ایڈمرل زکاء الرحمان اور راجندرا سنگھ نے سمندری امور و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا

منگل 29 مئی 2018 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل زکاء الرحمان کی قیادت میں انڈین کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر نیودہلی کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی سی جی راجندرا سنگھ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی وفد کو گارڈ آف اونر بھی پیش کیا گیا۔

ڈی جی ریئر ایڈمرل زکاء الرحمان اور راجندرا سنگھ نے سمندری امور و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سمندری امور کے مسائل باہمی گفت و شنید سے حل کریں گے۔ ریئر ایڈمرل زکاء الرحمان نے کہا کہ باہمی جذبہ خیر سگالی کو فروغ دیا جائے گا۔ سمندری حدود کی حفاظت فرائض منصبی میں شامل ہے۔ انڈین وفد کے سربراہ ڈی جی انڈین کوسٹ گارڈ راجندر اسنگھ نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا انڈین کوسٹ گارڈ نیو دہلی کا دورہ خوش آئندہ ہے۔

(جاری ہے)

سمندری امور کے مسائل باہمی گفت و شنید سے حل ہونے چاہئیں۔ جذبہ خیر سگالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ کے وفد نے ڈی جی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل زکاء الرحمان کو شیلڈ بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ دونوں جانب کے وفد کے درمیان ملاقات 2005 میں سائن ہونے والے انڈر اسٹینڈنگ MOU کے سلسلے کی کڑی ہے۔ #

متعلقہ عنوان :