انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ،قومی کر کٹ ٹیم لیڈز پہنچ گئی

قومی کر کٹ ٹیم (کل)بدھ سے پریکٹس شروع کریگی جو 2روز جاری رہے گی

منگل 29 مئی 2018 23:18

انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ،قومی کر کٹ ٹیم لیڈز پہنچ گئی
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے قومی اسکواڈ کے ہیڈنگلے لیڈز میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، قومی کر کٹ ٹیم (کل)بدھ سے پریکٹس شروع کریگی۔ جمعے کو سرفراز الیون کلین سوئپ کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے، لیڈز میں جمعے سے شروع ہوگا۔

لارڈز ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو کیخلاف فتح سمیٹنے والے مہمان پلیئرز لندن سے ہیڈنگلے پہنچ گے۔ اگلے دو روز لہو گرمانے کے بعد جمعے کو سرفراز الیون کلین سوئپ کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔کلائی کی انجری کا شکار ہونے والے بیٹسمین بابراعظم وطن واپسی کیلئے اڑان بھریں گے۔ بین اسٹوکس کی گیند لگنے سے فریکچر کے بعد انھیں میدان میں واپسی کیلیے دو ماہ انتظار کرنا پڑ سکتاہے۔

(جاری ہے)

انھیں واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم قومی ٹیم منیجمنٹ نے بابر اعظم کا متبادل طلب نہیں کیا۔ریزروز میں فخرزمان، عثمان صلاح الدین اور سعد علی ان کی جگہ لینے کیلئے موجود ہیں۔۔ ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ان کی جگہ فخر زمان کو اوپنر بھیج کر اظہر علی کو تیسرے نمبر پر کھلانے کاآپشن بھی موجود ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہیڈنگلے ٹیسٹ کیلیی12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، مارک اسٹون مین کی جگہ لنکاشائر کے اوپننگ بیٹسمین کیٹن جیننگز کو شامل کیا گیا ہے۔جو روٹ کی قیادت میں جیمز اینڈرسن، جونی بیراسٹو، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، الیسٹر کک، کیٹن جیننگز، ڈیوڈ مالان، بین اسٹوکس، کرس ووئکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :