اعصام الحق قریشی فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں کل مہم کا آغاز کرینگے

منگل 29 مئی 2018 23:21

اعصام الحق قریشی فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں کل مہم کا آغاز کرینگے
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز میں کل بدھ کو مہم کا آغاز کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اعصام اور انکے ڈچ جوڑی دار جین جولین راجر (آج) بدھ کو میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں پنجہ آزمائی کرینگے۔ مینز ڈبلز ایونٹ میں اعصام اور انکے ڈچ جوڑی دار جین جولین راجر کا مقابلہ جرمنی کے پیٹر گوجوزیک اور انکے آسٹرین جوڑی دار اینڈرس ہائیڈر مائورر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :