پی ایس ڈی پی کے تحت کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب 65 کروڑ 85 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 30 مئی 2018 12:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب 65 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 5 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پمز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کے قیام کے لئے 50 لاکھ، اسلام آباد میں ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ، اسلام آباد میں وزیراعظم پیکج کے تحت 200سکولوں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے لئے ایک ارب 74 کروڑ، پمز میں ڈائگناسٹک سنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ، پاک سیکرٹریٹ میں مسجد کی اپ گریڈیشن کے لئے 18 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :