سالانہ کرارانٹر میڈیا فلڈ لائٹ ڈبل وکٹ کر کٹ ٹورنامنٹ کل راولپنڈی میں ہوگا

بدھ مئی 14:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) کرائم اینڈ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیراہتمام سالانہ کرار انٹر میڈیا فلڈ لائٹ ڈبل وکٹ کر کٹ ٹورنامنٹ کل جمعرات سے راولپنڈی پریس کلب میں شروع ہوگا کرائم اینڈ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر قیصر شیرازی نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ،ْٹورنامنٹ میں انٹری فیس دوسو روپے رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ کے میچز روزانہ رات 8 بجے سے شروع ہونگے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیدار ٹورنامنٹ کے قوانین کی کاپی میچ شروع ہونے سے قبل آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خادم بٹر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں راجہ لیاقت، خالد چوہدری، سید سلطان شاہ، عامر سعید عباسی، اویس یوسفزئی، ساجد شیخ اور سید یاسین ہاشمی شامل ہیں، قیصر شیرازی نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :