جرمنی میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی

بدھ 30 مئی 2018 14:29

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) جرمنی کے مختلف صوبوں میں انسانوں کی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف چھاپے مارے گئے ۔ حکام نے بتایا کہ وفاقی صوبوں ہیمبرگ، لوئر سیکسنی اور شلیسوگ ہولشٹائن میں چھاپوں کے دوران مختلف گھروں اور مراکز کی تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

اس کارروائی میں 300 پولیس اہلکاروں اور وفاقی دفتر استغاثہ کے کئی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔ حکام نے تاحال جاری تحقیقات کی وجہ سے گرفتار شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ پولیس نے بتایا کہ اس دوران کل 10افراد کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :