انگلینڈ کا آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان، لیام پلنکٹ کی دوبارہ ٹیم میں واپسی، جوز بٹلر سکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز میں آرام کریں گے

بدھ 30 مئی 2018 18:06

انگلینڈ کا آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے الگ الگ ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کو اعلان کر دیا، فاسٹ بائولر لیام پلنکٹ کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر سکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز میں آرام کریں گے اور ان کی جگہ ثام بلنگز جوہر دکھائیں گے، ٹام کیورن بھی کینگروز کے خلاف سیریز میں ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، کپتان ایوان مورگن کی دونوں سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے خلاف اعلان کردہ سکواڈ کپتان ایوان مورگن، معین علی، جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کیورن، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جوروٹ، جیسن روئے، بین سٹوکس، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے، سکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی ہو گی، وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کی جگہ ثام بلنگز ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ انگلش ٹیم سکاٹ لینڈ کے خلاف ایک ون ڈے کھیلے گی اور اس کے بعد کینگروز کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :