فیصل آباد،بااثرافرادنے فائرنگ کرکے محنت کش نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا

بدھ 30 مئی 2018 19:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) بااثرافرادنے فائرنگ کرکے محنت کش نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا معلوم ہو اہے کہ نیوچمڑامنڈی کبوترانوالہ بائی پاس کے شادااور قمر وغیرہ نے سابقہ رنجش پر محلہ کے محنت کش محمد امین کے اہل خانہ جن میں خواتین بھی شامل ہیںکی عرصہ درازسے زندگی اجیرن بنا رکھی تھی ملزمان کی طرف سے آئے روز مردوخواتین کو مارپیٹ کا سلسلہ شروع کر رکھاتھاجس کی وجہ سے غریب خاندان نے مختلف اوقات میںتین مرتبہ احتجاج کیااور ٹریفک بھی بلاک کی گئی ۔

(جاری ہے)

مگر انہیں تحفظ فراہم کیاگیااور نہ ہی ان کی شنوائی ہو سکی ۔ ملزمان دندناتے پھرتے رہے۔ کہ گزشتہ روز ملزمان شادااور قمر وغیرہ نے چوک بائی پاس کبوترنوالہ قبرستان کے قریب امین کے اکلوتے بیٹے محمد خالدامین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال گوجرہ لے جایاگیاجہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد آباد ریفر کیا گیا جہاں پہنچنے سے قبل ہی وہ راستہ میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا