کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماوںپر مشتمل کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

ساحر علی عوان ،عاصم صمد ، میر ظفر قمبرانی ، ساجد جسکانی، ملک نظام کاکڑ اور جیری ویلسن شامل ،ڈسٹرکٹ آرگنائز نگ کمیٹی کوئٹہ سٹی اور ڈسٹرکٹ میں پارٹی کی ممبر سازی اور تنظیم سازی کا م مکمل کر یگی

بدھ 30 مئی 2018 22:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل منظور احمد کاکڑ، مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماوںپر مشتمل کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیاجس میں ساحر علی عوان ،عاصم صمد ، میر ظفر قمبرانی ، ساجد جسکانی، ملک نظام کاکڑ اور جیری ویلسن شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آرگنائز نگ کمیٹی کوئٹہ سٹی اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی میں ممبر سازی اور تنظیم سازی کا م مکمل کریگی کوئٹہ شہر اور ڈسٹرکٹ کے تمام کارکنوں کا ہدایت کی جاتی کے وہ ممبر سازی اور تنظیم سازی کے سلسلے میں مندرجہ بالا کمیٹی کے ممبران سے رابطہ کریں اس موقع پر سیکرٹری جنرل بلوچستان عوامی پارٹی منظور احمد کاکڑ اورمرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگونے آرگنائز نگ کمیٹی کے ممبران سے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو برے کار لاتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے پیغام کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں عام کرنے میں اپنا اہم اور نمایا ں کردار اداکرینگے اورکم از کم وقت میں بلوچستان عوامی پارٹی کو ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سب سے بڑی اور عوامی جماعت بنائے گے اور بلوچستان کے پسے ہوئے عوام کے حقوق کو عوام میں روشناس کرنے میں اپنا کردار ادا کر یں اور اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ قائد ین کے بھروسے اور اعتماد کو ساتھ لے کر چلیں گے اورآئندہ انتخابات میں انہی کارکنوں کی وجہ سے نہ صرف کوئٹہ ڈسٹر کٹ بلکہ صوبے بھر میں نمایا ں کامیابی حاصل کرکے حکومت تشکیل دیگی جس سے بلوچستان کی عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جایگا ۔

متعلقہ عنوان :