عامر خان کے ساتھ کشیدہ تعلقات، فریال مخدوم نے وجہ بتا دی

عامر کے صوفیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں،میرے شوہر نے مجھے اس وقت دھوکا دیا تھا جب ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے، فریال مخدوم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 30 مئی 2018 21:55

عامر خان کے ساتھ کشیدہ تعلقات، فریال مخدوم نے وجہ بتا دی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30مئی 201ء ) :عامر خان کے ساتھ کشیدہ تعلقات، فریال مخدوم نے وجہ بتا دی۔فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ عامر کے صوفیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں،میرے شوہر نے مجھے اس وقت دھوکا دیا تھا جب ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے۔تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان کے ازدواجی معاملات اتار چڑھاو کا شکار رہتےہیں۔

انکی اور انکی اہلیہ فریال مخدوم میں متعدد بار جھگڑے اور علیحدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہے۔اب بھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فریال مخدوم اور عامر خان کے تعلقات انکی دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد پھر سے کشید ہو چکے ہیں۔فریال مخدوم نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا باکسرعامر خان اور فریال مخدوم کے ان کی دوسری بیٹی کی پیدائیش کے بعد تعلقات خراب ہونا شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے مجھے اس وقت دھوکا دیا تھا جب ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے پہلے ہی شک تھا کہ عامر خان کے بیوٹیشن صوفیہ سے ناجائز تعلقات ہیں ،جب صوفیہ نے عامر پر الزامات لگائے تو مجھے یقین آ گیا۔ یاد رہے کہ کچھ روز پہلے باکسر عامر خان کا ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں ایک بیوٹیشن صوفیہ نے عامر پر الزام لگایا تھا کہ انکے اور عامر خان کے مابین جنسی تعلقات ہیں جس پر عامر خان نے سخت رد عمل دیتے ہوئے ان تمام الزامات کی تردید کر دی تھی۔اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ خاتون کیرے ساتھ سیلفی لینا چاہتی تھی مگر نشے میں دھت ہونے کے باعث میرے سیکرٹری نے اسے نکال دیا جس پر اس نے یہ کہانی گھڑی۔

متعلقہ عنوان :