زرعی ماہرین کی کھجورکی فصل کو گرنے وٹوٹنے سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیرپر عملدرآمد کی ہدایت

جمعرات 31 مئی 2018 11:20

قصور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے کھجورکے باغبانوں کو کھجوروں کے گچھوں کو اوپرکے حصے پر وزن برابر رکھنے کیلئے ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کھجورکی فصل کو گرنے وٹوٹنے سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیراختیار کرنے کیلئے ضروری اقدامات وسفارشات سے استفادہ کرنے کیلئے بھی کہاگیا ہے تاکہ کھجور کے باغبانوں کو اچھی پیداوار کے حصول میں کسی مشکل کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ ماہ جون کے دوران کھجورکے گچھوں کو ایک دوسرے سے الگ کردیناچاہئیے تاکہ اوپرکے حصے پر وزن برابر تقسیم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہرگچھے کو شاخ کیساتھ اس طرح باندھ دیناچاہئیے کہ انہیں سہارا مل سکے اور وہ ٹو ٹنے یا گرنے سے محفوظ رہ سکیں۔