ڈرامہ سیریل ’’کھٹی میٹھی لو سٹور ی ‘‘نے عوامی حلقوں کی توجہ حاصل کرلی

جمعرات 31 مئی 2018 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ایور ریڈی پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ’’کھٹی میٹھی لو سٹور ی ‘‘نے عوامی حلقوں کی توجہ حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈرامہ سیریل آج کل نجی ٹی وی چینل سے روزانہ کی بنیاد پر آن ایئر ہے جس کی کاسٹ میں جاوید شیخ ، ذوالقرنین حیدر ، ثمینہ احمد ، صباء پرویز ،عمران بخاری ، سارہ الٰہی اور سلیم معراج سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ اس کے پروڈیوسر انیس پپا اور ڈائریکٹر طاہر عفی ہیں جو اس سے قبل متعدد کامیاب ڈرامہ سیریل بنا کر شہرت حاصل کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :