ٹرمپ کل یورپی مصنوعات پر اضافی امریکی محصولات عائد کریں گے

یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کو ٹالنے کی پوری کوشش کی ہے،جرمن وزیرخارجہ کا ردعمل

جمعرات 31 مئی 2018 13:14

ٹرمپ کل یورپی مصنوعات پر اضافی امریکی محصولات عائد کریں گے
برلن/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) امریکا اور یورپی یونین کے مابین تجارتی تنازعے میں محاذ آرائی کے آثار نمایاں طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق قوی امکان ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی فولاد اور المونیم کی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیں گے۔ اس سلسلے میں یورپ کو حاصل استثنیٰ کی مدت کل(جمعہ کو) ختم ہو رہی ہے۔ جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر کے بقول یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کو ٹالنے کی پوری کوشش کی ہے۔ آلٹمائر نے حال ہی میں امریکی وزیر تجارت ولبر روس سے ملاقات بھی کی تھی