بھارتی ایجنسیوں کو گھریلو ملازمین کویت میں بھیجنے کا اجازت نامہ جاری

جمعرات 31 مئی 2018 14:04

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) کویت میں متعین بھارتی سفیر نے کہا ہے کہ گھریلو ملازمائیں کویت بھیجنے کیلئے کویتی حکام نے 6 ایجنسیوں کو اجازت نامے جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کویت میں تعینات بھارتی سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی گھریلو ملازمین کو کویت لانے کیلئے ایجنسیوں کو اجازت نامے جاری کردیئے گئے ہیں،اس مقصد کیلئے کسی بینک گارنٹی کی ضرورت نہیں،جلد ہی دونوں ملک تمام معاملات کو مفاہمتی یادداشت میں تحریر پر بھی لے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :