پریڈی اور آرام باغ تھانوںکی حدود میں کل سے چاند رات تک ’’اینٹی ڈکیت اینڈ شاپنگ ایریاز ، مارکیٹس سیکورٹی پلان‘‘کو حتمی شکل دے دی،ڈی ایس پی قمرالزمان

جمعرات 31 مئی 2018 15:19

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پریڈی سب ڈویژن میں آج سے چاند رات تک جدید خطوط پر طاقتور سیکورٹی پلان تیار کر کے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں سب ڈویژن پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او)پریڈی قمر الزمان نے پریڈی سب ڈویژن کے دونوں تھانوں پریڈی اور آرام باغ کی حدود میں کل سے چاند رات تک ’’اینٹی ڈکیت اینڈ شاپنگ ایریاز ، مارکیٹس سیکورٹی پلان‘‘کو حتمی شکل دے دی ۔

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق بازاروں اور شاپنگ سینٹروں میں سادہ کپڑوں میں اور باوردی پولیس اہلکاروں کو پیدل گشت پرمامور کیا گیا ہے ۔تاکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کسی بھی مشتبہ شخص پر کڑی نظر رکھ سکیں ۔ اسی طرح تمام اہم داخلی و خارجی راستوں ، شاہراہوں کے تمام کارنرز پر پکٹ لگائی گئی ہیں اور جہاں محسوس کیا جائے گا موٹر سائیکل سوار اور موبائلیں لمحہ بھر میں پہنچیں گی۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او پریڈی قمر الزمان نے بتایا کہ سیکورٹی کے تمام پلان کو موثر بنایا گیا ہے اور تمام اقدامات کا مقصد عید کی خریداری کے لیے آنے والے صارفین کو عید کی خریداری میں کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو سکے۔اس سلسلے میں وقتاً فوقتاً کسی بھی مناسبت سے سیکورٹی پلان میں ضرورت کے مطابق اہم تبدیلی بھی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ساؤتھ زون آزاد خان اور ایس ایس پی ضلع ساؤتھ سرفراز نواز کے خصوصی ٹاسک پر ایس ڈی پی او پریڈی قمر الزمان نے ایس ایچ او پریڈی انسپکٹر لیاقت حیات اور ایس ایچ او آرام باغ عابد حسین سومروکے ہمراہ بازاروں ، مارکیٹوں و شاپنگ سینٹرز جن میں آرام باغ کے اطراف بازار مارکیٹ، جامع کلاتھ مارکیٹ، برنس روڈ ، فریسکو چوک، اردو بازار، صدر ایمپریس مارکیٹ و اطراف کے تمام بازار ، زیب النساء اسٹریٹ شاپنگ سینٹروں ، صدر بوہری بازار، صرافہ بازار، ریگل چوک، الیکٹرونک مارکیٹس، اور دیگر بازاو ں کے علاوہ علاقے کی تمام شاہراہوں ، چوک اور بس اسٹاپوں کا تفصیلی دورہ کیا اور سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کرنے کے لیے حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی۔

ایس ڈی پی او پریڈی قمر الزمان نے اس موقع پر وہاں موجود میڈیا نمائندوں کو بتایا کے اس مرتبہ سب ڈویژن پریڈی نے عید کی خریداری کے پیشِ نظر بے پناہ رش کو بھی ملحوضِ خاطر رکھا گیا ہے اور انہی اور تکنیکی بنیادوں پر سیکورٹی کا ایک ایسا جدید خطوط پر پلان تیار کیا گیا ہے کہ اگر خدا نا خواستہ کوئی واردات ہو تو ملزم بچ کے نا جا سکے ۔ پلان کے مطابق کچھ سیکورٹی پلان کو خفیہ حکمتِ عملی کے تحت تیار کیا گیا ہے اور خفیہ رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :