عید الفظر کے موقع پر ایک ساتھ چار فلموں کی ریلیز، فلم ’’نہ بینڈ نہ بارات ‘‘بھی مقابلے میں آگئی،’’پرواز ہے جنون‘‘ نے جگہ چھوڑ دی

جمعرات 31 مئی 2018 15:33

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) رواں عید الفظر کے موقع پر ایک ساتھ چار فلمیں ریلیز کی جائیں گی جن میں وجود،سات دن محبت ان،آزادی اور نہ بینڈ نہ بارات شامل ہیں۔فلم ’’وجود‘‘میں اداکار جاوید شیخ اور دانش تیمور مرکزی کاسٹ میں ہیں جبکہ ماہرہ خان اور شہر یار منور فلم’’سات دن محبت ان‘‘میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

معمر رانا اور سونیا حسین کی فلم آزادی بھی ریلیز ہو گی فلم نہ بینڈ نہ بارات جس کی ریلیز کی تاریخ پہلی6 جولائی تھی تبدیل کر کے عید الفطر کر دی گئی ہے اس میں میکال ذوالفقار،قوی خان،عتیقہ اوڈھو، عزرا محی الدین ،شایان خان،نایاب خان،محمود اختر،کومل فاروقی اور علی کاظمی شامل ہیں۔

حمزہ علی عباسی،ہانیہ عامر اور احد رضا میر کی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘جسکی ریلیزکا پہلے اعلان عید الفطر کے لئے کیا گیا تھا اس کی ریلیز اب عید الضحی پر چلی گئی ہے ،فلم پروڈیوسرز کے مطابق چھوٹی عید پر ایک ساتھ کئی پاکستانی فلموں کا ٹکرائو پرواز ہے جنون کے بزنس کو متاثر کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :