سعودی کمپنی کے 100نیپالی کارکنان کا اجتماعی طور پر حلقہ بگوش اسلام ہونے کا اعلان

جمعرات 31 مئی 2018 18:33

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ریاض کی ایک کمپنی کے 100نیپالی کارکنان نے اجتماعی طور پر حلقہ بگوش اسلام ہونے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دعوة سینٹرکے ڈائریکٹر شیخ فواد الرشید نے بتایا کہ اب تک ہمارے یہاں اتنی بڑی تعداد میں اجتماعی طور پر کبھی بھی غیر مسلم حلقہ بگوش اسلام نہیں ہوئے۔ دعوة سینٹر میں 17مبلغ کام کررہے ہیں جو عالمی زبانوں کے ماہر ہیں۔