ْ دہشتگردی کا خطرہ: فرانس میں فٹبال ورلڈ کپ میں عوامی مقامات پر بڑی اسکرینز نہیں لگائی جائینگی

یورو 2016کی مشق کو سامنے رکھتے ہوئے مخصوص ’ فین زونز ‘ بنائے جائیں گے،یکیورٹی آفیشلز بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کریں گے اور ان کی تعداد بھی اسی مناسبت سے رکھی جائے گی

جمعرات 31 مئی 2018 21:43

ْ دہشتگردی کا خطرہ: فرانس میں فٹبال ورلڈ کپ میں عوامی مقامات پر بڑی ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) دہشت گردی کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانس میں رواں برس بھی ورلڈ کپ میں عوامی مقامات پر بڑی اسکرینز پر فٹبال میچز دکھانے کا انتظام نہیں ہوگا اس کی بجائے یورو 2016کی مشق کو سامنے رکھتے ہوئے مخصوص ’ فین زونز ‘ بنائے جائیں گے۔جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندہ آفیشلز کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ روس میں آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ کے دوران فرانس میں عوامی مقامات پر بڑی اسکرینوں پر میچز دکھانے کا اہتمام کرنے کی قطعی ممانعت ہوگی، فرانس میں ماضی قریب میں عوامی مقامات پر دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں، جس کے بعد تمام اہم مقامات پر اب سیکیورٹی کے اضافی اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔

موجودہ حالات میں دہشت گردی کی دھمکیوں کے پیش نظر سیکیورٹی کا وہی طریقہ کار استعمال کیا جائے گا جو اس سے قبل یورو 2016 چیمپئن شپ کے دوران اپنایاگیا تھا، سیکیورٹی آفیشلز بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کریں گے اور ان کی تعداد بھی اسی مناسبت سے رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فرانس میں دو برس قبل منعقدہ یورو فٹبال چیمپئن شپ کے موقع پر ان شائقین کیلیے جو میچز بڑی اسکرینز پر دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے ، ان کیلیے 10 منظور شدہ ’ فین زونز‘ بنائے گئے تھے، جہاں پر سیکیورٹی کے بھرپور اقدامات کیے گئے تھے، شائقین کیلیے میچز دکھائے جانے والے مخصوص مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد موجود رہے گی۔

ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں منعقد ہوگا،2015 سے فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں اب تک 246 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :