سی ڈی اے بورڈ نے مالی سال2018-19کے لئے 40,538.42 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی
بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی گئی ، مالی سال 2018-19 میں پی ایس ڈی پی گرانٹ کی مد میں 7000 ملین روپے حاصل ہوں گے ، سگنل فری اسلام آباد ایکسپریس وے مکمل کیا جائے گا،چیئرمین سی ڈی اے عثما ن اختر باجوہ
جمعرات 31 مئی 2018 20:25
(جاری ہے)
مالی سال 2018-19 کے لیے ڈویلپمنٹ بجٹ کا تخمینہ 21,743.13 ملین لگایا گیا ہے جو کل بجٹ کا 54 فیصد ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 10,200.51 ملین روپے لگایا گیا ہے ۔
اسی طرح میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کو تنخواہ ،الائونسسز اور غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 6,397.78 ملین روپے بھی دینے کی تجویز ہے تاہم یہ فنڈ منسٹری آف کیڈ کی منظوری کے بعد دیئے جائیں گے۔مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں ظاہری خسارے کی وجہ ایم سی آئی کے لیے رکھے گئے فنڈز ہیں جن کو عارضی طور پر سی ڈی اے کے ذرائع سے پورا کیا جائے گا تاہم بعد میں وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ سے اس کو پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ سی ڈی اے کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی گئی ہے جبکہ اراضی کے حصول اور متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں ایک عرصہ سے زیرِ التواء سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کے اجراء ،لینڈ فل سائٹ کی تعمیر، روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر عوامی فلاحی منصوبے سال2018-19 میں مکمل کیے جائیں گے۔ مالی سال2018-19 کے بجٹ میں اراضی کے حصول اور بلٹ اپ پراپرٹی کے معاوضے کی مد میں 3000 ملین روپے، سیکٹر 1-15 کی تعمیر کے لیے 1000 ملین ، 7th ایونیو پر خیابانِ سہروری اور کشمیر ہائی کے انٹر سیکشن کے مقام پر گریڈ سیپریشن کی سہولت مہیا کرنے کے لیے 500 ملین روپے، شکر پڑیاں کلچر ل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 100 ملین روپے، لینڈ فل سائیٹ کے لیے 100 ملین، سروس روڈ (سائوتھ) بلیو ایریاء سیکٹر E-11 کی تعمیر کے لیے 100 ملین روپے، بلیو ایریاء F-8/F-9 میں سیوریج اور پانی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے 100ملین ،کری ماڈل ویلج میں بڑی روڈوں کی تعمیر کے لیے 100ملین روپے ، اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں نظر ثانی کے لیے 100 ملین روپے، لہتراڑ روڈ پر برما پل کی تعمیر کے لیے 100 ملین، آرچرڈ سکیم مری روڈ کی تعمیر کے لیے 100ملین ، سیکٹر 1-15 کے فلیٹ الاٹیوں کو ری فنڈ کی مد میں 100ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔اسی طرح سی ڈی اے ہسپتال میں اضافی بلاک کی تعمیر ، سی ڈی اے کی ایکوائر شدہ اراضی کی حفاظت اور سی ڈی اے / آئی سی ٹی کی حد بندی کے لیے پلرز کی تنصیب کے لیے بالترتیب50, ،25 اور10 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مالی سال 2018-19 میں پی ایس ڈی پی گرانٹ کی مد میں 7000 ملین روپے بھی حاصل ہوں گے جس سے سگنل فری اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.