انگلش ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی پاکستان کیخلاف لیڈز ٹیسٹ سے باہر ہوگیا

انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ سے باہر، انگلینڈ نے سٹوکس کی جگہ سرے کی19سالہ لیفٹ آرم سوئنگ بولرسام کرن کوطلب کر لیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:32

انگلش ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی پاکستان کیخلاف لیڈز ٹیسٹ سے باہر ہوگیا
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ سے باہرہوگئے جبکہ ان کی جگہ برطانوی ٹیم نے 19سالہ سوئنگ بولرسام کرن کوٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا۔پاک برطانیہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرااورآخری ٹیسٹ (آج)جمعہ سے ہیڈنگلے لیڈز میں شروع ہورہاہے۔ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کوآل راونڈر بین اسٹوکس کی انجری سے بڑا دھچکاپہنچاہے۔

آل راونڈر نے لارڈز میں38اور9رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اورپہلی اننگ میں 73رنزدیکر 3 پاکستانی کھلاڑی آوٹ کئے۔ اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔انگلینڈ نے سرے کی19سالہ لیفٹ آرم سوئنگ بولرسام کرن کوطلب کر لیا۔سام کے بڑے بھائی ٹوم کرن نیایشیزسیریز کے آخری دوٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔سام کرن نے اڑتیس فرسٹ کلاس میچوں میں ایک سوچارکھلاڑی آٹ کئے ہیں۔ سام کرن کی طلبی کے باوجودٹیسٹ میں کریگ ووڈ کوایک اورچانس مل سکتاہے۔ آل رانڈر کرس ووکس ٹیم میں یقینی طور پرشامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :